شاہ سلمان نےایگزیٹ اور ری انٹری ویزے (خروج وعودہ) کے میعاد میں 3 ماہ توسیع کا حکم دیا

Share with your love one

جوازات نے ایگزٹ اور رینٹری ویزا کی میعاد کی مدت میں توسیع شروع کردی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے خصوصی ہدایت پرعمل کرتے ہوئے

مملکت میں موجود تارکین کو مراعات دینے کا اعلان کیا ہے۔
اس حوالے سے ’جوازات‘ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’
وہ تمام ویزے جنکی میعاد مدت 25 فروری سے 24 مئی 2020 کے درمیان ختم ہوجاتے ہیں، ان کے ویزوں میں خود کار طریقے سے مزید تین ماہ (3) کے لئے بغیر کسی چارج (فیس) کی توسیع کردی جائیگی ۔

اس توسیع سے مستفید افراد میں وہ تارکین وطن بھی شامل ہیں ، جو تجارتی اور صنعتی پیشہ اپنی تجارت کے طور پر رکھتے ہیں، اور سفری پابندی کی وجہ ایگزٹ اور رینٹری ویزا استعمال کیے بغیر ہی مملکت میں موجود ہیں۔

جوازات نے وضاحت کی کہ قومی انفارمیشن سینٹر اور وزارت خزانہ کے تعاون سے یہ توسیع انکے خود کار نظام کے ذریعے خود بخود ہو رہی ہے۔

اس لئے جوازات آفس میں سے رابطہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
تارکین وطن جوازات کے سسٹم ’ابشر‘ پر لاگ ان کر کے اپنے ایگزٹ ری انٹری ویزوں کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں،
گذشتہ ہفتے ، جوازات نے تارکین وطن یا ان کے کنبہ کے افراد جو بیرون ملک مقیم ہیں کے لئے ایگزٹ ری انٹری ویزوں میں توسیع کے لئے ایک طریقہ کار وضح کیا تھا ۔ توسیع کا عمل غیر ملکی ملازمین کے لئےان کےکفیل اور کنبہ کے سربراہ اپےم افراد کےلئے وزارت خارجہ کے الیکٹرانک ویزا پورٹل میں متعین کردہ لنک پر جانے کے بعد الیکٹرانک طور پر کرنا ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *