سعودی عرب نے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کردی

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ، سعودی آرامکو نے ہفتہ (١١ اپریل) سے لوکل پٹرول قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

ارامکو پٹرول ٩١ گریڈ کی نئی قیمت ١.٣١ س.ر فی لیٹر ہوگی جو پچھلے مہینے ١.٥٥ س.ر فی لیٹر تھی، جبکہ پٹرول ٩٥ گریڈ کی نئی قیمت ١.٤٧ س.ر ہوگی جو پچھلے مہینے ٢.٠٥ س.ر فی لیٹر تھی.

نئی قیمتیں ہفتہ ١١ اپریل ، ٢٠٢٠ کو لاگو ہوں گے۔ سعودی آرامکو کے مطابق ، یہ توانائی اور پانی کی مصنوعات کی قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ کے طریقہ کار کے مطابق ہے۔ یہاں پر بات نوٹ کرنے کی ہے، کہ تیل کی مقامی قیمتوں میں ردبدل بین الاقوامی منڈیوں میں میں برآمد کی قیمتوں میں تبدیلی کے مطابق ہوتا ہے۔

Share with your love one

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *