حکومت نے اقامہ فیس عارضی طور پر معاف کی ہے۔ محکمہ پاسپورٹ

پاسپورٹ جنرل ایڈمنسٹریشن نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ نیشنل سینٹر برائے انفارمیشن کے تعاون سے نجی شعبے کے کاروباری اداروں کو تجارتی اور صنعتی پیشوں والے کارکنوں کے رہائشی اجازت نامے (اقامہ) کے اجراء پر عائد سرکاری فیس کو 18 مارچ 2020 سے 3 ماہ کے لئے معاف کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

ایک بیان میں محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے ، کہ یہ اقدام حکومت کی طرف سے احتیاطی تدابیر جو وبائی بیماریCoronavirus  کا پھیلاؤ روکنے کے لئے کی گئی ہے، کی وجہ سے نجی شعبے پر ہونے والے معاشی اور مالی اثرات کے خاتمے کے لئے سعودی عرب حکومت کی طرف سے کی گئی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔

اس اقدام میں نجی شعبہ سے کچھ سرکاری خدمات کے لئے لی جانے والی لیوی فیس کا التواء بھی شامل ہے، اس کے مطابق، نجی شعبے کا مالک کاروباری شخص کو سرکاری فیس ادا کیے بغیر اپنے کارکنوں کے لئے رہائشی اجازت نامے (اقامہ) جاری کرنے کا موقع ملے گا ، جو اعلان کے مطابق 3 ماہ بعد اسے ادا کرناہوگا۔ سعودی پریس ایجنسی

Share with your love one

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *